فورسز نے آج صبح سویرے دشت میں چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی کے بعد دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے دشت میں آج صبح سویرے پاکستانی فورسز نے کلیرو ڈمب بازار میں چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی شروع کی ۔
دوران تلاشی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دو افراد جن کی شناخت سخی بخش ولد واحد بخش اور شبیر ولد خان محمد کے نام سے ہوئی کو لاپتہ کر دیا ۔
یاد رہے کہ گوادر اور آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ تین ہفتوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے چھاپوں اور آپریشن میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہو چکے ہیں ۔
گوادر و آس پاس کے علاقوں پاکستانی فورسز کی چھاپوں اور آپریشن میں تیزی گوادر کے سیکیورٹی زون میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پر حملے کے بعد آئی ہے۔