گوادر: فورسز کے ہاتھوں مزید ایک بلوچ گرفتاری کے بعد لاپتہ

193
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیاآباد میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نذیر ولد مراد سکنہ دشت مٹینگ کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے 11مئی کو بلوچستان کے ساحلی شہر اور پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے مرکز گوادر میں پی سی ہوٹل پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے کے حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بلوچ شہریوں کو حراست کے بعد لاپتہ کرنے کے سلسلے میں تیزی آئی ہے۔