کوئٹہ: پولیس کی فائرنگ سے مبینہ خود کش حملہ آور ہلاک

205

حملہ آور نے پولیس کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نصرالاضحی امام بارگاہ میکانکی روڈ پر مبینہ خودکش بمبار کو داخل ہونے کی کوشش پر سیکیورٹی اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق حملہ آور نے میکانگی روڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کاروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسم سے کوئی چیز بندی ہوئی ہے جس کے معائنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔