کوئٹہ، خضدار : مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق 13 زخمی

82

کوئٹہ قبائلی تصادم کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جانبحق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں قبائلی تصادم میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق 3 افراد زخمی ہوگئے –

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جانبحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا –

دریں اثناء خضدار باغبانہ کے قریب پک اپ گاڑی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے –

ریسکیو ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کو خضدار منتقل کردیا –