فورسز نے چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی لی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کلشان سے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپے مارکر ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اس دوران گھر کی تلاشی لی گئی۔
فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مجیب ولد رسول بخش سکنہ کلشان پروم کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔ بلوچ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں ان واقعات میں براہ راست پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کو ملوث قرار دیتی ہے۔