بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائین نے تحریک کو نئی جہت بخش دی ہیں۔ بی آر اے

630

گوادر پی سی ہوٹل پر فدائی حملہ کرنے والے بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے نامعلوم مقام سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائیوں نے گوادر میں جس طرح سخت فوجی حصار کو توڑ کر چوبیس گھنٹوں تک ہوٹل پر قبضہ جمائے رکھا، فوج کو پسپا کرتے ہوئے چینی سامراج کے نمائندوں اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے یہ ثابت کردیا کہ بلوچ فرزاندانِ وطن اپنے وطن کی حفاظت و آزادی اور بلوچ ساحل و وسائل کی نگہبانی کیلئے آخری حد تک جاسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا بی آر اے مجید بریگیڈ کے ان فدائینِ وطن اسد بلوچ، حمل فتح، کچکول بلوچ اور منصف بلوچ کو ان کے عظیم قربانی پر سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

بیبرگ بلوچ نے مزید کہا کہ مجید بریگیڈ کے فدائین نے بلوچ قومی تحریکِ آزادی کو نئی جہت بخش دی ہے، انہوں نے قربان ہونے کے فلسفے کو نئی بلندیاں دی ہیں۔ بی آر اے، مجید بریگیڈ کی کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہمہ وقت ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائی بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان فدائیوں نے منزل تک پہنچنے کیلئے راہ کے سمت کا تعین کرلیا، اب قوم کو قومی آزادی و روشن مستقبل کیلئے قربانی کے اس فلسفے کو اپنا شعار بنانا چاہیئے اور مجید بریگیڈ کو مضبوط کرنا چاہیئے۔

بیبرگ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ گوادر حملہ عالمی سرمایہ داروں، چینی سامراج اور قابض پاکستان پر یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچ نا کبھی اپنے آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہونگے اور نا ہی کسی بھی قوت کو بلوچ ساحل و وسائل لوٹنے دیں گے۔