بیلہ: تین مسافر گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جانبحق

159

مسافر بردار گاڑیوں کے آپسی تصادم کے باعث خواتین سمیت 5 افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ اور خضدار کے درمیانی علاقے اورناچ کے قریب تین مسافر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور متعدد افراد ہوگئے –

حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جانبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں –

حادثے میں زخمی اور جانبحق افراد کو ایدھی اہلکاروں نے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا ہے-

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق زخمیوں اور جانبحق افراد کو شدید بارش کے باعث ریسکیو کرنے میں مشکلات پیش آرہے ہیں تاہم مزید اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو منتقل کیا جارہا ہے-