بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کے روز بولان میں مارگٹ کے علاقے پیر اسماعیل میں شامیر لٹ کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار کو اس وقت سنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا گیا، جب وہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے سیکورٹی پر معمور تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بلوچستان میں کسی بھی استحصالی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، مارگٹ سمیت بولان کے دیگر علاقوں میں پاکستان فوج دیگر کمپنیوں کے ساتھ ملکر استحصالی منصوبوں پر کام کرنا چاہتا ہے اس مقصد کے لیئے پاکستانی فوج آپریشنوں کے ذریعے عام آبادیوں کو نشانہ بناکر مذکورہ علاقوں سے لوگوں کو بے دخل کررہا ہے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ان استحصالی منصوبوں کے خاتمے اور بلوچستان کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔