چاغی: ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

262

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش چاغی کے علاقے پوستی میں ملی ہے جس کو شناخت کیلئے دالبندین شہر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں، جن میں سے بیشتر کو ناقابل شناخت ہونے کے سبب لاوارث قرار دیکر دفنایا دیا جاتا ہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں میں سے اکثریت لاپتہ افراد کی ہے۔ لاپتہ بلوچوں کے مسئلے نے اس وقت سنجیدہ شکل اختیار کرلی، جب سنہ 2009 سے ان لاپتہ افراد کی انتہائی تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں ملنا شروع ہوئیں، جو ہنوز جاری ہے۔