وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ 72 لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقے تجابان سنگ آباد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر 9 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت موسی ولد بجیر ، رفیق ولد احمد ، توکل ولد زباد ، امیر بخش ولد زباد ، واھگ ولد موسی ، گلاب ولد موسی ، پٹھان ولد موسی ، باہوٹ ولد میا اور فیض محمد ولد نواب کے نام سے ہوئی ۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔