آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

136

حملے میں چار اہلکار ہلاک کیئے – مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بلوچ سرمچاروں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر اس وقت حملہ کیا جب سیکیورٹی اہلکار چوکی کے احاطے میں بھیٹے ہوئے تھے بلوچ سرمچاروں کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ کے گولے اہلکاروں کے درمیان گرنے سے انہیں شدید نقصان ہوا جس کے بعد مورچہ میں بھیٹے ہوئے اہلکاروں نے شدید فائرنگ کی دونوں طرف سے فائرنگ میں سیکیورٹی فورسز کو مزید نقصان ہوا اور بلوچ سرمچار نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے کہا سرمچاروں کے حملے میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور اس طرح کی حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔