اس سے قبل دس افراد کی لاوارث لاشوں کی تدفین کی جاچکی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لاوارث قرار دیئے جانیوالی 12 افراد کی لاشوں کی تدفین کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے سے 12 افراد کی لاوارث لاشوں کی ایدھی قبرستان میں تدفین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ
سرکاری حکام کی جانب سے تاحال نہیں بتایا گیا کہ لاوارث قرار دیئے جانیوالے والی لاشیں کن علاقوں سے ملی تھی۔
یاد رہے اس قبل رواں سال کے پہلے ہفتے میں ایدھی رضاکاروں نے کم از کم دس مسخ شدہ لاشوں کو لاوارث قرار دیکر کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت تیرہ میل کے قبرستان میں دفن کردیا۔ اس بابت بلوچستان کے انسانی حقوق و سیاسی حلقوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین میں یہ تشویش پائی گئی کہ یہ لاشیں لاپتہ بلوچوں کی ہیں، اور بغیر ڈی این اے ٹیسٹ اور شناخت کیلئے کوئی کوشش کیئے بغیر صرف ایک دن لاشیں رکھ کر یوں دفن کرنے کا مطلب یہی ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتے کہ ان لاشوں کی شناخت ہو۔