کوئٹہ پوسٹ آفس کے ملازم کو گھر پہ چھاپہ مار کر فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق 25 جولائی 2015 کو کوئٹہ کلی بنگزئی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان عرفان علی ولد رسول بخش بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع کے حوالے سے عرفان علی کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔