بھاگ میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ گئی

383

لانگ مارچ گیارہویں روز کوئٹہ پہنچ گئی، بھاگ شہر میں شٹرڈاون ہڑتال جاری

بھاگ ناڑی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے یکم مارچ سے شروع ہونے والا پیدل لانگ مارچ گیارہویں روز کوئٹہ پہنچ چکا ہے۔

کوئٹہ پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد سیکڑوں کو پہنچ چکی ہے۔ کچھی کے مختلف علاقوں سے آنے والے درجنوں افراد نے آج صبح لانگ مارچ میں شمولیت اختیار کی۔ لانگ مارچ کے سیکڑوں شرکا سوموار کی صبح بارہ بجے کوئٹہ کسٹم سے پریس کلب کی جانب روانہ ہوئے۔

پریس کلب پہنچنے کے بعد شرکا نے حکومت اور محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرہ بازی کی۔ لانگ مارچ کے قائدین کا کہنا ہے کہ آج شام پریس کانفرنس کرنے کے بعد وہ پریس کلب کے سامنے ہی اپنا احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور یہ کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔

بھاگ ناڑی شہر میں شٹرڈاون ہڑتال

واضح رہے کہ گیارہ روز مسلسل ڈھائی سو کلو میٹر سے زائد سفر کرنے کے باعث لانگ مارچ کے کئی شرکا کے پیروں میں چھالے پڑ چکے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ جب کہ دو شرکا کی طبعیت بھی ناساز ہو چکی ہے۔ انہیں بھی آج شام علاج کی غرض سے ہسپتال لے جائے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا بھاگ کو پانی کی عدم فراہمی کیخلاف بھاگ شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں متاثر ہے۔