بلوچستان :مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، 1 زخمی

129

واقعات کوئٹہ، بولان اور دکی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

دکی سنجاوی کے علاقے اندڑ آباد میں لائن مین محمد قاسم ہائی ٹرانسمیشن لائن کا کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگئے

جبکہ کوئٹہ میں چلتن مارکیٹ میں گن مین نےخودکشی کرلی جس کی شناخت لکمیر ولد بہرام عمر 26 سکنہ ڈھاڈر سے ہوئی ۔

دریں اثناء بولان اے سی ڈھاڈر کے گاڑی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جانبحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرکاری گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔