بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 4 پولیس اہلکار زخمی

77

بلوچستان میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات میں 4 پولیس اہلکار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں ٹریفک حادثے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گوادر میں گیس سلنڈر اور پیٹرول کے دکان میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ژوب سے لورالائی جاتے ہوئے تنگہ کے مقام پر پولیس گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں میں یوسف، نور محمد، عبدالوہاب اور اے ایس آئی حمید شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی گئی۔

دریں اثنا گوادر میں سہرابی وارڈ کے مقام پر گیس سلینڈر اور پیٹرول کی دکان میں آگ لگ گئی جسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی تاہم حادثے میں جانی نقصان اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔