بلوچستان: تربت سے باپ بیٹا فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

144

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلوچ سیاسی جماعتیں اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے متعدد بار تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں کا شناخت زبیر احمد اور اس کا ساٹھ سالہ والد فقیر محمد ولد جلال خان کے نام سے ہوئی  ۔

یاد رہے کہ دشت کے رہائشی  فقیر محمد اور اس کے بیٹے کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے ڈنک سے لاپتہ کردیا ۔

فقیر محمد اور اس کے خاندان والے دشت میں آپریشن اور آئے روز کے چھاپوں سے تنگ آکر تربت منتقل ہوئے تھے کہ انھیں یہاں سے بھی فورسز نے چھاپہ مار لاپتہ کردیا