بلوچستان: بمبور کے علاقے فورسز کی کاروائی، گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

571

مذکورہ علاقے میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کی گئی – آئی ایس پی آر

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے بمبور میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع سبی اور کوہلو کے درمیانی علاقے بمبور میں آپریشن کی، کارروائی کے دوران بارودی مواد، راکٹ کے گولے، مائن اور مارٹر کے گولے قبضے میں لیئے گئے ہیں۔