بالاکوٹ میں بھارتی حملے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایئراسٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اورانہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ۔
تاہم عالمی میڈیا اداروں نے تحقیقات کے بعد بھارتی دعووں پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ۔