کیچ: فرنٹیئر کور کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

229

ایف سی کیمپ کو نامعلوم افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دئ بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فورسز کیمپ کو مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کیمپ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا، دھماکوں سے تمپ شہر گونج اٹھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی جانب سے متعدد مارٹر کے گولے فائر کیے گئے جو عام آبادی پر گرے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔