کوئٹہ : گیس لیکیج کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جانبحق

132
File Photo

کوئٹہ میں سردیوں کی موسم میں اکثر و بیشتر اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں گیس لیکیج کے باعث خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 60 سالہ بی بی (ز) زوجہ نیاز محمد اور 20 سالہ احسن ولد سلطان اچکزئئ شامل ہیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز ضلع مستونگ میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے جن دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔