ڈیرہ اللہ یار حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

271

بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ
نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار کےعلاقے منگولی کے درمیانی علاقے سھراب گوٹ سم شاخ کے مقام پر ہمارے ساتھیوں نے پولیس کے گاڑیوں پر گہات لگاکر حملہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئیں  اور ایک گاڑی مکمل طور پر ناکارہ ہوا۔

 دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ  ہم نے   پولیس اہلکاروں کو ایک مرتبہ پھر اسلئے نشانہ بنایا  کہ پولیس والے ہمارے بے گناہ بلوچوں کو گرفتار کرکے پاکستانی فوج کے حوالے کر رہا ہے۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا کہ ہم پولیس کو آخری بار تنبہہ کرتے ہے کہ اگر دوبارہ ایسا کیا تو اسے بھی  پاکستانی آرمی کے برابر نشانہ بنائیں گے ۔

 دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہمارے تنظیم قبول کرتی ہے اور ہمارے  اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔