پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ اور تمام ائیرپورٹس بند

199

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز بند کردیا گیا ہے اور فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے جن بڑے شہروں میں موجود ہوائی اڈوں کو بند کیا گیا ان میں کراچی،اسلام آباد،لاہور،سیالکوٹ، ملتان اور پشاور شامل ہے۔

سیکورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ صرف وہ افراد ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوسکتے ہیں جو کسی مسافر کو لینے آرہے ہیں۔

ایمریٹس ائیرلائنز نے بھی پاکستان اور افغانستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشنز معطل کردیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب پاکستان فضائیہ نے بدھ کی صبح لائن آف کنٹرول پر دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا