پاکستان پشتونوں کا قاتل ہے – کندھار پولیس سربراہ

567

محمد ابراہیم العروف ارمان لونی کا قاتل پاکستان ہے ۔

ان خیالات کا اظہار افغانستان کے صوبے کندھار کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے گذشتہ روز لورالائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم رہنما محمد ابراہیم المعروف ارمان لونی کے پاکستان  پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے خلاف اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پشتونوں کو اپنے حق کے مطالبے پر پاکستان قتل کررہا ہے یا انھیں فوجی عدالتوں کے زریعے سزا دے ان  پر ظلم و جبر رہا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویئٹر اکاونٹ پہ جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان پشتونوں کا قاتل ہے اور جو پشتون اپنے دفاع اور امن کی بات کرتا ہے تو پنجابی اسے راستے سے ہٹا دیتا ہے ۔

تادین خان اچکزئی گذشتہ سال طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے جنرل رازق اچکزئی کے چھوٹے بھائی ہیں اور جنرل رازق اپنے پاکستان مخالف موقف اور پالیسی کی وجہ سے افغانستان سمیت آس پاس کے ممالک میں کافی مشہور تھا ۔

جنرل رازق اچکزئی کو گذشتہ سال کندھار گورنر ہاؤس کے اندر ہی نیٹو کمان کے موجودگی میں  گورنر کندھار کے ایک سپاہی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔