نصیر آباد بم حملے میں آئی ایس آئی اہلکار کو نشانہ بنایا – بی ایل ٹی

157

بلوچ مفادات کے خلاف کام کرنے والوں پر ہم کسی بھی وقت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔ میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے نصیر آباد شہر میں مزدور چوک کے مقام پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکار ڈاکٹر اسحاق بگٹی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں ڈاکٹر اسحاق کا ایک ساتھی ہلاک اور جبکہ وہ خود زخمی ہوئے ہیں۔ ڈاکڑ اسحاق بگٹی نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں  آئی  ایس آئی کے مقامی سربراہ ہیں۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے اور تمام بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی آلہ کاروں اور فوج سے دور رہے کیونکہ بلوچ مفادات کے خلاف کام کرنے والوں پر ہم کسی بھی وقت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔