مودی نے اگر حملہ کیا تو یہ انڈیا کی آخری جنگ ثابت ہوگی – غفور حیدری

432

جمعیت علماء اسلام کے  سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انڈیا کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ پوشی اورعالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے اپنی ہی آرمی کے قافلہ پر حملہ کروا رہا ہے اگر مودی نے جنگ کی حماقت کی تو یہ انڈیا کی آخری جنگ ثابت ہوگی ۔

پاکستان اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرنا جانتا ہے پاکستان گیڈر بھبکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کے دوران کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیشہ جب بھی انڈیا میں پٹاخہ پھٹنے کے بعد الزام ہمیشہ پاکستان پر عائد کیا جاتا ہے تاکہ کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ پوشی کی جا سکے ۔

کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کلبھوشن یادیو کیس سے نظریں چرانے کے لئے پلوامہ حملے کا ڈرامہ رچایا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہر دور میں پاکستان میں مداخلت کرتے ہوئے ملکی سالمیت اور استحکام کو تہہ و بالا کرنے کی کوششیں کی ہیں ۔

انڈیا ہمیشہ بغل میں چھری اورمنہ میں رام رام کرنے والوں کی طرف پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیاانڈیا میں حالیہ انتخابات کے لئے بھارتی حکمران ان دنوں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے چکر میں حالات کو جس طرف دھکیل رہے ہیں ۔اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے اگر حملے کی حماقت کی تو یہ انڈیا کی آخری جنگ ثابت ہوگی اسطرح کی اشتعال انگیزی سے امن پیغام متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ایٹم بم کو شوکیس میں رکھنے کے لئے نہیں بنایا گیا ہے اسے ہم ضرورت کے وقت استعمال کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی گھر کی لونڈی بن چکی ہے ۔

بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کے باوجود اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں اپنے عوام کو انصاف دینے میں ناکام رہا ہے کشمیریوں پر مظالم کی ایک طویل دستان بھارت کی تاریخ میں موجود ہے بھارت جو بارود پاکستان بھیجتا رہا آج وہی بارود اس کے اپنے ملک میں پھٹ رہا ہے مودی سرکار الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنے فوجیوں پر ہی اس بارود کو استعمال کر رہی ہے۔