سبی لہڑی میں بجلی کے کھمبوں پر حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

152

بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ
نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے  ضلع سبی کے علاقے لہڑی کے قریب  میانی کے مقام پر کوٸٹہ جانے والے  بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکے سے تباہ کیا۔

دھماکے میں دونوں کھمبے مکمل تباہ ہوئیں ۔

 دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہمارے تنظیم قبول کرتی ہے اور ہماری  اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔