ساحل بلوچستان پر غیر فطری آبادکاری اورزمینوں پر قبضہ گیری کو ختم کیا جائے – ڈاکٹر جہانزیب

201

ساحل بلوچستان پر غیر فطری آبادکاری اورزمینوں پر قبضہ گیری کو ختم کیا جائیصوبے کے سائل وسائل کے اصل وارث یہاں کے عوام ہیں- بی این پی رہنماء ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی بلوچستان کی عوام کو انہیں حقوق دلانا ہماری پارٹی کا سیاسی منشورہے ۔بجلی، گیس، تعلیم، صحت، پینے کے صاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے بدقسمتی ہے کہ بلوچستان کی عوام آج بھی عوام کے بنیادی سہولیات سے یکسرمحروم ہیں ترقی اور خوشحالی کے نام پراستحصالی قوتوں نے بلوچستان کی عوام کو ہمیشہ پسماندہ رکھاہے بی این پی پارلیمنٹ میں رہ کر جمہوری اندازمیں بلوچستان کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، کارکنان پارٹی کے اثاثے ہیں ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے پارٹی کی قیادت ہمیشہ مثبت کو یقینی بنارہی ہے ان خیالات کاظہار انہوں نے بیادشہیداسدمینگل پارٹی ورکرکنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنوینشن سے مرکزی سیکریٹری لیبرمنظوربلوچ،مرکزی پروفیشنل سیکریٹری عبدالغفوربلوچ،بی ایس او کے چیئرمین نذیربلوچ ،عبدالغفوربلوچ،میرعبدالباقی مینگل سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی ۔ سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بی این پی ہی بلوچستان کی حقیقی سیاسی جماعت ہے اورسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں پارٹی بلوچستان کے حقوق کیلئے جمہوری اندازمیں جنگ لڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سائل وسائل پر بلوچوں کی حق حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ساحل بلوچستان پر غیر فطری آبادکاری اورزمینوں پر قبضہ گیری کو ختم کیا جائے، صوبے کے سائل وسائل کے اصل وارث یہاں کے عوام ہیں مگر حکمران طبقہ نے ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کرکے یہاں کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے ۔ بلوچستان کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کو ضلع کی سطح پر مذید فعال اور مستحکم کرنے کے لیے تنظیم سازی کے عمل کو مذید تیز کیاجائے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لینگے جس کے لیے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو عوامی رابط کاری کوبڑھایا جائے۔