دوران آپریشن فورسز نے گھر گھر لی اور متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح خضدار کے تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
سرچ آپریشن میں فورسز گھر گھر تلاشی لے رہے اور علاقائی زرائع کے مطابق متعدد گھروں میں فورسز نے توڑ پھوڑ بھی کی ۔
مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ وڈھ میں گذشتہ روز مسلح افراد نے ایف سی کے قلعے پر مختلف اطراف سے حملہ کیا اور اس حملے کی لشکر بلوچستان نے قبول کرلی تھی ۔