جمیل احمد سرپرہ لاپتہ ہونے کی مکمل تفصیلات لواحقین نے وائس فار مسنگ پرسنز کے کیمپ جمع کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانئٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق 25 جولائی 2015 کو گرین ٹاون کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے جمیل احمد ولد حاجی عبدالغنی سرپرہ کے لواحقین نے حکومت اور دیگر ملکی اداروں سے اپیل کی جمیل احمد کو بازیاب رہا کریں ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جاری کردی بیان کے مطابق جمیل احمد کے لواحقین نے ان کے لاپتہ ہونے کی مکمل تفصیلاے تنظیم کے پاس جمع کردی جس کے بعد کیس کو بلوچستان حکومت کو فراہم کردی گئی ۔
واضح رہے جمیل احمد مستونگ کے علاقے کردگاب کا رہائشی ہے اور وہ کوئٹہ میں سرکاری ملازم تھا جسے فورسز نے چھاپہ مار کر اس کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔