تمپ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو پسپا کردیا – بی آر اے

234

تمپ کوہاڈ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ کرکے ان کو پسپا کردیا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل تمپ کے علاقے کوہاڈ قلاتک بازار میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قریبی پہاڈی سلسلے سے قومی فوجی مڈی نکالنے کی کوشش کررہے تھے مذکورہ جھڑپ میں ریاستی کارندوں کو ریگولر آرمی کے دستوں نے وہاں سے نکالنے کیلئے مارٹر کے درجنوں گولے فائر کیئے۔

بیبگر بلوچ نے کہ کہ اس جھڑپ میں ریاستی کارندوں کے متعدد کارندے زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں بلوچ قومی مڈی کو لوٹنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس طرح کے اعمال میں ملوث کارندوں کو ان کے انجام تک پہنچائینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ قومی ریاست کی بحالی تک جاری رہیگی۔