بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 6 زخمی

132

واقعات کوئٹہ، سوراب اور حب میں پیش آئے 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بروز اتوار پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق سوراب میں دوران کام دیوار گرنے سے مبارک نامی مزدور جانبحق جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوا جنہیں ڈی ایچ کیوں ہسپتال سوراب منتقل کردیا گیا-

حب میں دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے-

دوسرے واقعے میں کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں 18 سالہ عبدالولی ولد عبدالحکیم کاکڑ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا-

دریں اثناء کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب گیس لیکج سے دھماکے کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا-