بلوچستان :مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق، 10 زخمی

105

اوتھل کے قریب مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اوتھل شہر میں پیش آنے والے واقعات میں ایک شخص جانبحق 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اوتھل پپرانی کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں 10 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

دوسرے واقعے میں کوئٹہ جان محمد روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون جانبحق ہوگئی۔

دریں اثناء کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب روڑ رضا محمد اسٹریٹ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24 سالہ محمد عباس جانبحق ہوگیا۔