بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلح افراد نے آرمی کے قلعے پر مارٹر گولے فائر کئے ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ژوب کی تحصیل کمردین میں فوجی قلعے پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولے آگرے۔
حملے میں فورسز کی جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔
حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی
ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں ان کے مجاہدین کی جانب سے پانچ مارٹر گولے فوجی قلعے پر داغے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کل سے اس تنظیم کا فورسز پر یہ تیسرا حملہ ہے، جس میں گذشتہ روز لورالائی میں قائم فوجی کیمپ پر بھی حملہ کیا گیا ۔