ڈیرہ غازی خان و راجن پور کے پہاڑی علاقوں میں جوھڑوں سے پانی پینے سے شہری بیمار

189

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان و راجن پور کے شہری کھڑی تالابوں سے پانی پینے سے کئی بیماریوں کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں پیچیش، دست، گیسٹرو اور آنتوں کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ مقامی ہسپتالوں میں سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

واضح رہے پنجاب میں انتظامی طور پر شامل بلوچ اکثریتی ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے بغل چُر و ذین میں یورنیم کا فاضل مادہ کھلے عام بہایا جارہا ہے، جو بہہ کر تالابوں میں شامل ہورہا ہے، جس سے ان علاقوں میں کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی ہسپتالوں میں کینسر کی علاج کی بھی سہولیات دی جائیں۔