پنجگور : حکومتی حمایت یافتہ شخص کے گاڑی پر بم حملہ

193

پنجگور میں مہراللہ عرف چار شافٹ شخص کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود شہدازئی میں مہراللہ عرف چار شافٹ کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے-

قوم پرست حلقوں کے مطابق مہر اللہ پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے ساتھ مل کر بلوچ عوام کے خلاف ڈیتھ اسکواڈ گروپ چلارہا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔