نصیر آباد: مسلح افراد کے ہاتھوں ہندو لڑکی اغواء

177

نصیر آباد سے مسلح کار سواروں نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو اغواء کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے مسلح کار سواروں نے شانتی اوڈ نامی لڑکی کو اغواء کرلیا، ورثاء نے احتجاجاً مین ہائی وے بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ منجھوشوری کے حدود گوٹھ سید بسم اللہ شاہ کے قریب پٹ فیڈر کینال سے پانی بھرنے کے لئے جانے والی 16 سالہ لڑکی شانتی اوڈ کو کار سوار مسلح افراد نے اغوا کرلیا-

مغوی لڑکی کی ورثاء نے منجھوشوری ٹو ڈیرہ مراد جمالی روڈ کو احتجاجاً بند کر دیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ شانتی اوڈ پٹ فیڈر کینال سے پانی بھرنے کے لئے گئی تھی کہ مسلح کار سوار اسے اٹھا کر لے گئے۔

پولیس تھانہ منجھوشوری ایس ایچ او اور ڈی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اغواء ہونے والے لڑکی کے ورثاء سے مذاکرات کرکے روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا اور لڑکی کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔