لسبیلہ: سکول چھت کے پلستر گرنے سے بچے زخمی

170

اسکول کی خستہ حالی کے باعث والدین اور طلبہ پریشانی مبتلا ہوگئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سکول میں پیش آنے والے حادثے دو طالب علم زخمی ہوگئے جنہیں فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اسماعیلانی میں کلاس روم کی چھت کے پلستر گرنے کے باعث دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کو سر اور ہاتھوں پر چھوٹے آئے ہیں۔

سماجی حلقوں کی جانب سے حادثے کے متعلقہ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ سکولوں کی خستہ حالی کے باعث والدین اور طالب علم پریشانی کا شکار ہے۔