قلات: فائرنگ سے میاں بیوی 6 سالہ بچے سمیت جانبحق

161

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو بچے سمیت قتل کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو 6 سالہ بچے سمیت قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ قلات کے علاقے گرمانی میں پیش آیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال قلات منتقل کردیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مذکورہ افراد کو قتل کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔