بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا میں جاری بیان میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رہنما نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشرہ اور بھتیجی کے ساتھویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب براہمدغ بگٹی کی عظیم جدوجہد سے خوفزدہ ریاست نے ساتھ سال قبل کراچی میں دن دہاڑے ان کی ہمشیرہ گودی زامر بگٹی اور ان کی معصوم بچی کو ان کے ڈرائیور کے ہمراہ بے دردی سے شہید کردیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا گودی کی شہادت کے موقع پر بلوچستان اور بیرون ملک ان کی ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور دعائیاں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے جس طرح ہمارے ماں بہنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ہم وہ سب بھولے نہیں ہیں ۔
بی آر پی ترجمان نے قائد کی ہمشرہ سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر پی شہدا کی قربانیوں کو رائیگا جانے نہیں دیگی۔