تمپ: بلوچی زبان کے گلوکار منھاج مختار کے گھر پر چھاپہ

948

فورسز نے دوران چھاپے گھر کی تلاشی لی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلوچی زبان کے گلوکار منہاج مختار اور دیگر گھروں پر فورسز نے چھاپے مارے۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے کوشکلات میں بلوچی زبان کے گلوکار منھاج مختار کے گھر پر فورسز کیجانب سے چھاپہ مارا گیا، دوران چھاپے فورسز نے گھر کی تلاشی لی گئی، گھر میں موجود خواتین و بچے خوف کا شکار ہوئے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے منہاج مختار کے گھر پر اس سے قبل بھی فورسز کی جانب سے چھاپے مارے جاچکے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے غلام مصطفیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی گئی۔