تربت: فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

120

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تربت شہر میں فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں پارک ہوٹل اور پی آئی اے ہسپتال کے درمیان پاکستان فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہم عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرکاری تنصیبات اور فوجی گاڑی و قافلوں سے دور رہیں کیونکہ دشمن فوج پر ہر وقت سرمچاروں کی نظر ہے اور وہ حملہ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، فورسز کو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔