بلوچستان: مند سے لاپتہ شخص بازیاب

134

بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص دو سال کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق 19 دسمبر 2017 کو مند کے علاقے مھیر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سدیر احمد ولد محمد ایوب بلوچ بازیاب ہوگئے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرہ میل میں دس کے قریب لاشوں کو لاوارث قرار دے کر ایدھی سروس کے رضا کاروں نے دفنا دیا ۔

دوسری لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے سرگرم ماما قدیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہاکہ تیرہ میل میں دفنائے گئے لاوارث لاشیں لاپتہ افراد کی ہیں ۔