بلوچستان: مختلف واقعات میں بچے سمیت 3 افرد جانبحق، 3 زخمی

103

حادثات ڈیرہ بگٹی، حب چوکی اور قلعہ سیف اللہ میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا-

ڈیرہ بگٹی بیکڑ میں گھریلو ناچاقی پر 16 سالہ شوکت ولد غلام رسول مسوری نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی ہی کے علاقے سوئی بوگرہ کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بلال احمد نامی نوجوان جانبحق ہوگیا۔

دریں اثناء حب چوکی کے علاقے مگسی قالونی کے قریب 6 سالہ بچہ گاڑی کے زد میں آکر جانبحق ہوگیا-