بلوچستان : حادثات میں بچی جانبحق جبکہ 3 افراد زخمی

115

کوئٹہ و چمن میں مختلف واقعات میں بچی جانبحق جبکہ باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور چمن میں مختلف واقعات میں بچی جانبحق 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر ٹرک اور موٹرسائکل کےدرمیان تصادم نتیجےمیں باپ اور بیٹازخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں مزدا کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی کلثوم ولد محمد اکبر جانبحق ہوگئی –

دریں اثناء کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائيکل سوار 40 سالہ ریاض احمد زخمی ہوگئے –