افغانستان : کندھار میں فورسز کا چھاپہ ، 14شہریوں سمیت 24 شدت پسند ہلاک

307

چھاپے میں متاثرہ لوگوں نے ضلعی مرکز میں جمع ہوکر انتظامیہ سے عام شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع میوند میں افغان اسپیشل فورسز نے چھاپہ مارکر 24 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ۔

تاہم ٹی بی پی نمائندے نے مقامی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغان اسپیشل فورسز کے چھاپے میں 14 عام شہری بھی مارے گئے ۔

ضلع میوند کے سرہ بغل کے علاقے میں چھاپے کے بعد اہل علاقہ نے ضلعی مرکز میں جمع ہوکر سیکیورٹی انتظامیہ سے 14 عام شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فورسز کے ان دعووں کو رد کردیا کہ انہوں نے 24 شدت پسندوں کو مارا ہے ۔

خیال رہے کہ جنوبی صوبے کندھار میں  طالبان کی مسلح کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہی دوسری جانب امریکی اور افغان فورسز کی چھاپوں اور بمباری میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب حالیہ چند ہفتوں کے دوران متعدد شدت پسندوں مارے گئے ۔