افغانستان : فورسز چیک پوسٹ پر حملہ 7 اہلکار و 16 طالبان ہلاک

239

حالیہ کچھ عرصے سے افغانستان کا جنوبی صوبہ کندھار طالبان کے حملوں کی لپیٹ میں ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع اسپین بولدک کے علاقے لوی کاریز میں طالبان شدت پسندوں نے افغان سرحدی فورسز پر چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

حملے میں اطلاعات کے مطابق 7 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئیں ۔

کندھار میں موجود سیکیورٹی زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کو بتایا کہ طالبان کے حملے بعد فورسز نے جوابی کارروائی میں 16 شدت پسندوں کو بھی ہلاک کردیا ۔

تاہم آزاد زرائع سے ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی اور نہ ہی طالبان کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا گیا ۔

واضح رہے کہ طالبان اکثر و بیشتر اپنی شدت پسندوں کو ہلاکتوں کو چھپاتے ہیں ۔