کیچ: فورسز کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری

164

کیچ میں آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید فوجی دستے طلب کرلی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والا فورسز کا فضائی کمک کے ساتھ زمینی آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

فورسز نے دوران آپریشن ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فورسز گھر گھر تلاشی لیکر اہل علاقہ کو محصور کردیا ہے ۔

ایک دیگر مقامی نے ٹی پی بی کو بتایا آپریشن کے دوران گرفتار تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا تاہم شمبے ولد یوسف تاحال لاپتہ ہیں –