کوئٹہ: کلی قمبرانی سے ایک شخص کی لاش برآمد

244

کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محمد جان ولد پیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، تاہم قتل کے محرکات کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تواتر کے ساتھ لاشیں ملنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہے۔ گذشتہ ہفتے ضلع مستونگ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جن میں سے ایک 20 سالہ نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا۔