کوئٹہ: ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

172

مغوی ڈاکٹر کی اغواء کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج، تمام سرکاری ہسپتال بند مریض پریشان

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان میڈیکل کالج کے سرجن خلیل ابراہیم کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹر تنظیموں کا احتجاج تسیرے روز جاری ہے۔

مغوی ڈاکٹر کی اغواء اور عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹر تنظیموں کی جانب سے احتجاجاً ہسپتالوں کو 24 دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جو تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور سرکاری ہسپتالوں کی بندش کے باعث مریض مشکلات کا شکار ہے۔

ڈاکٹر تنظیموں کے مطابق اگر مغوی ڈاکٹر خلیل ابراہیم 24 دسمبر تک بازیاب نہیں ہوئے تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

واضع رہے ڈاکٹر خلیل ابراہیم کو 4 روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے اغواء کرلیا تھا جس کے بعد تمام ڈاکٹرز تنظیموں نے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لئے ہسپتالوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کررہے ہیں۔